لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ عوام کے مسائل پر مرکوز ہے،
عوام الناس کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی لانے کیلئے کپتان دن را ت محنت کررہے ہیں،تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم کیے بغیر ملک تر قی نہیں کر سکتا۔
انہو ں نے کہاکہ سابق کر پٹ حکمرانوں کی لوٹ مارنے ملک کو د یو الیہ اور ملکی معیشت کو تباہ کیا، بے روز گاری کا تحفہ بھی( ن) لیگ کا کارنامہ ہے، پی ٹی آئی نو جوانو ں کو برسر روزگار کر نے کیلئے مو اقع پیدا کررہی ہے،
(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی پار ٹی قیاد ت سر سے لے کر پائوں تک کر پشن میں ڈو بی ہو ئی ہے پاکستان کو کچھ نہیں ہو گا لٹیرے سیا ستدانو ں کا مستقبل ضرور تاریک ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کے بیرو ن ملک جانے کے بعد شریف فیملی کا شیرازہ بکھر چکا ہے ، شریف فیملی کا ہر فر د اپنی اپنی کر پشن بچانے کیلئے چھپ رہا ہے۔