سستی ترین

ملائیشین کمپنی کا پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار ساگا کا دھماکہ

لاہور( لاہور نامہ)ملائیشیا کی بڑی کار ساز کمپنی پروٹون الحاج کے آج( اتوار)کو پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار ”ساگا ”متعارف کرارہی ہے۔

سستی ترین 1300 سی سی
ملائیشین کمپنی کا پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار ساگا کا دھماکہ

الحاج کمپنی پاکستان میں ایف اے ڈبلیو کیآٹو موبائلز تیار کرتی ہے۔پروٹون کمپنی پاکستان میں اپنی سیڈان کار ”ساگا ”کے تین مختلف ماڈلز متعارف کرارہی ہے،

جن میں اسٹینڈرڈ مینوئل، اسٹنڈرڈ آٹومیٹک اور پریمیم آٹومیٹک شامل ہیں۔

یہ ہونڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون کی طرز پر بی کیٹیگری کی سیڈان ہوں گی۔

کمپنی ذرائع نے بتایا کہ کار کا مینوئل ورژن 20 لاکھ سے کم قیمت پر متعارف کرایا جائے گا جو اسے پاکستان کی سستی ترین سیڈان کار بنادے گی۔ اس کے ٹاپ ویرینٹ کے نرخ 24 لاکھ روپے تک جاسکتی ہے۔