لاہور(لاہور نامہ)پی ایچ اے لاہور کا بہار شجرکاری کے حوالے سے احسن اقدام ، کورونا وائرس کے پیش نظر ایک پودا ایک ماسک ڈی جی پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی نے لوگوں میں مفت میں تقسیم کیے ۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سائیکل کارٹس کے ذریعے ہزاروں پودے اور ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کریگا۔
شہری کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے شجر کاری کریں۔شہری بہار شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء اور صحتمند معاشرے کی ضامن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہری کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے ہر شہری ایک درخت لگا کر اپنا کردا ر ادا کرے۔ شہری درخت اور پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کر پروان چڑھائیں۔