لاہور(لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ، انہوں نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔
لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد ہی وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔