لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم کی حالت اس وقت ”لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کر کے”،
وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے بننے والی پی ڈی ایم کے مسا فرمنز ل پر پہنچنے سے پہلے ہی لڑ پڑے، اے این پی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرکے سارا سیا سی منظر ہی تبد یل کردیا۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت مخا لف تحریک چلانے والو ں کاایجنڈا صر ف اپنی اپنی کر پشن بچانا تھا وزیراعظم عمران خان کے ڈ ٹ جانے کے بعد پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، بیچاری اپوز یشن کاکر پشن بچانے کیلئے بنایا گیا” اتحاد” بھی کسی کام نہ آ سکا بلاو ل بھٹو نے پی ڈی ایم کشتی سے پہلی چھلا نگ لگا ئی پھر اے این پی نے چھلانگ لگاکر کشتی کو بھنور میں پھنسا دیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن نے کورونا وبا کی مو جودگی میں بھی حکومت کیلئے مسا ئل پیدا کرنے کی پھر پور کو شش کی مگر وزیراعظم عمران خان کی کامیا ب حکمت عملی سے اپوزیشن کے سارے خوا ب خاک میں مل گئے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی اپوز یشن جماعتیں پی ڈی ایم کی ناکامی سے سبق حا صل کر یں اور ملکی تعمیر و تر قی کیلئے حکومت کا سا تھ دیں۔