لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ کوروناکی روک تھام کیلئے عوام ویکسین ضرور لگوا ئیں،موذی مرض کو شکست دینے کیلئے عوام حکومت سے تعاو ن کریں حکومت عوام کی جان و مال کی ضامن ہے،بچوں کو بھی کورونا وائر س بری طرح متاثر کررہا ہے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔
انہو ں نے کہاکہ کوروناوائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے سے ہی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے اس ضمن میں کرونا ویکسینیشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ موجودہ حکومت عوام کی حفاظت اور صحت مندی کیلئے فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی بھرپور مہم چلانے میں میڈیا پرسنز فعال کردار ادا کریں ،جان لیوا بیماری سے بچنے اور بچانے کا راز احتیاط ہی میں پنہاں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حکومتی اقدامات اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب عوام حکومت کا ساتھ دیںپاکستانی قوم نے پہلے بھی اس مہلک مرض کا مقا بلہ کیا ہے اور اس بار بھی اللہ تعالی کی مدد سے ضرور کامیاب ہونگے۔