حجامہ طریقہ علاج

حجامہ طریقہ علاج میں 70 بیماریوں کا کامیاب علاج موجود ہے، حکماء

لاہور( لاہورنامہ)حجامہ طریقہ علاج میں 70 بیماریوں کا کامیاب علاج موجود ہے ،ان بیماریوں میں ہائی بلڈ پریشر، ٹینشن، ڈپریشن ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد، کمر درد، ہڈیوں کا درد، درد شقیقہ سمیت دیگر امراض شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حکیم محمد ابو بکر یحییٰ ، حکیم افضل میو، حکیم شہباز فاروقی اور طبیبہ فرح تبسم نے مطب الفاروق و حجامہ سینٹر قادر چوک جعفریہ کالونی لاہور میں فری حجامہ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ مستند ماہر حجامہ تھراپسٹ سے ہی حجامہ لگوانا چاہیے ،عطائی سے حجامہ لگوانا مریض کو اپاہج کر سکتا ہے ،حجامہ کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو حجامہ لگایا گیا ۔