مریم اور نگزیب

پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا ،ووٹ نوازشریف کا ہی نکلے گا ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ڈسکہ کے بارے میں ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب، صبح صبح رونا شروع کردیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،یہ نوازشریف کی پالیسیاں ، ان پر عوام کا اعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،یہ شہبازشریف کی عوامی خدمت ہے کہ ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی نکلتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا ، ووٹ نواز شریف کا ہی نکلے گا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، موٹر وے ، معاشی ترقی، روزگار ، امیداور روشنی دی ،مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری ، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چورمافیا ہے جس کے سہولت کار عمران صاحب ہیں۔