کنیئرڈ کالج کی پرنسپل

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں کنیئرڈ کالج فار ویمن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے ملاقات کی، جس میں فروغ تعلیم کے لئے مختلف امور پر گفتگوہوئی اور معیار تعلیم کی بہتری کی سفارشات اور تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کنیئرڈ کالج پنجاب کی تعلیمی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے-حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہی ہے-

تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن ترجیحات میں اولین ہے-پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کا عہد نبھائیں گے-پنجاب میں 12یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے ابتدائی کارروائی مکمل ہوچکی ہے-انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں سکولوں او رکالجوں کو اپ گریڈ کیا گیاہے-

27ہزار سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے لئے معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر کنیئرڈ کالج کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا-