حمزہ شہباز, ڈسکہ الیکشن

ڈسکہ الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا، حمزہ شہباز

لاہور ( لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں اللہ تعالی نے شاندار کامیابی سے نوازا اوریہ الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو سلام ہے جنہوں نے بہادری کے ساتھ اپنے حقِِ رائے دہی کا دفا ع کیا۔مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے تنگ عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے اور حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کا تمام ضمنی انتخابات ہار جانا عوام کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کے ”گھر جاؤ”۔انہوں نے کہا کہ نوشین افتخار کو فون پر مبارکباد دی ہے، تمام تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

اس حکومت کے گھر جانے کے دن قریب ہیں، ان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔