رمضان بازاروں

سستے رمضان بازاروں کی صور ت میں عوام کو ریلیف دیاجائیگا ، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ سستے رمضان بازاروں کی صور ت میں عوام کو ریلیف دیاجائیگا،احسا س پروگرام ہو یا مو با ئل لنگر خانے یہ غر یب عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان کے خاص تحفے ہیں،مہنگا ئی کے جن کو قابو کرنے کیلئے حکومتی مشینری پوری ایماندارسے سر تو ڑ کو شش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک سے غر بت کا خا تمہ، مہنگا ئی اور بے رو ز گاری جیسے مسا ئل کوہمیشہ کیلئے ختم کرنا تحریک انصا ف کا منشور اور تر جیح ہے۔ زردار ی اورشر یف اینڈ کمپنی نے اپنے اپنے دور میں غر یبو ں کواپنا غلام بنانے اور انہیں تعلیم سے دور رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو آ ج غریب پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھو لنے پر دعا ئیں دیتے ہیں اوروزیراعظم کا ” کوئی بھوکا نہ سوئے” پرو گرام سے بہت سے سفید پو ش بھی مستفید ہورہے ہیں ۔

ان شا ء اللہ پی ٹی آئی حکومت مہنگا ئی اور بے روز گاری کے جن کو بھی بہت جلد قا بو کرنے میں کامیا ب ہو جائے گی۔