لاہور:جناح ہسپتال لاہورکے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا ہے کہ شعبہ حادثات میں 24گھنٹے کے دوران 3ہزار کے لگ بھگ مریض آتے ہیں، یہاں آنے والے ہر شخص کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادپرعملے کی حاضری چیک کی اور موقع پر کئی ایک ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔گزشتہ روز صحافیوںسے اپنی گفتگو میںڈاکٹرعاصم حمید نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال کی مارننگ اور ایوننگ آو¿ٹ ڈور شفٹ میں تقریبا 6ہزار شہریوں کو مفت علاج معالجے کی سہولتیں دی جاتی ہیں جبکہ شعبہ بیرونی مریضاں میں صبح8سے شام8بجے تک ادویات کی فراہمی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے اور معمول کے اوقات میں ادویات کی کمپنیوں کے نمائندوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر گائنی وارڈ میں بسترو ں کی تعداد دوگنا کرنے کے علاوہ سرجری کے شعبے میں بیڈز بڑھا دیے گئے ہیں۔ڈاکٹرعاصم حمیدنے کہا کہ جناح ہسپتال لاہور میں مستقل بنیادوں پر بہتری کا عمل جاری رکھا جاتا ہے اور خود کار نظام کے تحت بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور غیر حاضر یا کام چوری کرنے والوں کو سزا کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں ادویات ،آپریشن کے سامان ، سی ٹی سکین سمیت تشخیصی ٹیسٹ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM