راناثنا اللہ

بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثنا اللہ

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی.

پیپلزپارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا بے اصولی ہے، پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی، موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کی پالیسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، انھوں نے اب اپنوں سے بھی انتقام لینا شروع کردیا ہے، سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا ۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ (ن)لیگ پی ڈی ایم کو ٹیک اوورکرنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، انہوں نے جو عمل کیا وہ میری نظر میں مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا بے اصولی ہے، قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے پیپلز پارٹی حکومتی اراکین کے ووٹ نہیں لے سکتی، یہیں سے بات بگڑی ہے، پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کی پالیسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، انھوں نے اب اپنوں سے بھی انتقام لینا شروع کردیا ہے، سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا، خوشاب کے عوام بھی انتقامی پالیسیوں کو مسترد کردیں گے۔