مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان

مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی گرفتار، شہر کی تما م سٹرکیں بند

لاہور(لاہورنامہ) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان
مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی گرفتار، شہر کی تما م سٹرکیں بند

تحریک لبیک کے رہنما عنایت الحق نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ تحریک لبیک کے رہنما عنایت الحق کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو ایلیٹ فور س کے دستوں نے گرفتار کیا ہے۔

سربراہ تحریک لبیک پاکستان سیاسی و تاجر رہنما رانا اختر کا جنازہ پڑھانے لاہور میں موجود تھے۔حافظ سعد حسین رضوی کو وحدت روڈ پر جاتے ہوئے سکیم موڑ چوک سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک نے 20 اپریل کو حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی کا موقف تھا کہ حکومت 20 اپریل سے پہلے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالے۔

دوسری جانب حافظ محمد سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کیکارکنوں کا ملتان روڈ،چونگی امرسدھو سمیت مختلف شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے شہر کی شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔سڑکیں بند ہونے سی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ترجمان تحریک لبیک نے حافظ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، لانگ مارچ ضرور ہوگا۔تحریک لبیک نے ملک بھرمیں کارکنان کو اپنے اپنے شہروں میں احتجاج اوردھرنوں کی کال دی ہے۔