ڈاکٹر شاہد صدیق

عوام کو گرانفرو شو ں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ عوام کو گرانفرو شو ں کے رحم و کر م پر نہیں چھوڑا جا سکتا،مصنوعی مہنگا ئی کر کے ماہ مقد س میں عوام کو لو ٹنے والو ں کے سا تھ کسی صور ت رعا یت نہیں بر تی جائیگی ، زائد قیمتیں و صو ل کرنے والو ں کیخلاف عوام حکومتی ہیلپ لا ئن سے ر ابطہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ ماہ مقد س میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے حکومت نے دوکانداروں کو اربو ں روپے کی سبسڈی دی ہے .اس کے باوجود حکومت کے مقررہ کردہ نرخو ں سے ہٹ کر گھریلو خردو نو ش کی اشیا ء فروخت کرنے والے معا شرے کے نا سور ہیں مصنوعی مہنگا ئی کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعا یت کے مستحق ہیں .

اورنہ ہی ان سے کو ئی رعا یت بر تی جائے گی۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت سستے بازار لگا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے عوام سستے بازاروں سے حکومتی ریلیف سے فا ئدہ اٹھائیں ،

سڑک کنارے غر یبو ں کی سحری اور افطاری کیلئے بھی مو با ئل لنگر خانے مو جود ہیں جو عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ملک کو اسلامی فلاحی ر یا ست بنانا کپتان حکومت کا و یژن ہے جس پرپنجاب حکومت سختی سے عمل پیراہے۔