لاہور:فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس میں بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے سعودی ولی عہدکے دورے کے موقع پر20 بلین ڈالرکی متوقع سرمایہ کاری ملکی معیشت کے لئے خوش کن خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فار ن ڈائریکٹ انوسمےنٹ کی شرح کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔چےئر مین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور تعلقات بڑھانے کے لئے ضروری ہے باہمی تجارت کو فروغ دیا جائے ۔انھوں نے کہ کہ ©©©اس کے باوجود کہ دونوں ممالک نے اپنی معاشی تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سعودی ولی عہد کے وےژن کے مطابق ہے جب کہ دونوں کی باہمی تجارت محض 2.5 بلین ڈالر کے قریب ہے جو کہ دونوں کے پوٹینشل کے حساب سے بہت کم ہے۔ میاں انجم نثار نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تمام پروجیکٹس کی شفافیت اور میرٹ پر زور دیا ہے جو کہ خوش آنئد ہے۔ حکومت کا ہمساےہ ممالک کے ساتھ باہمی فروغ اس بات کا ثبوت ہے کہ بےن الاقوامی منڈیوں تک رسائی مےں مزےد آسانےاں پےدا ہونگی جس سے کاروباری سر گرمےاں پروان چڑھےں گی ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے مابےن بہترےن تعلقات ہےں۔خادم الحرمےں الشرےفےن کی حےثےت سے سعودی فرمانرواکےلئے ہر پاکستانی کے دل مےں خا ص مقام ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک کے مابےن تجارت، سرماےہ، کاری توانائی ، انفراسٹرکچر کی ترقی سمےت تمام شعبوں مےں تعلقات کو مزےد مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ میاں انجم نثار نے کہاکہ حکومت کی خارجہ پالےسی اندرونی معاشی حالات کے مطابق ہو نی چاہئے انہوں نے حکومت سے اپےل کرتے ہوئے کہا کہ اےسی پالےسےاں ترتےب دی جائےں جو انڈسٹری اور کاروباری برادری کے حق مےں ہوں تاکہ موجودہ امن کی فضا اور انڈسٹری کا ماحول سازگار رہ سکے ، اور سرماےہ کار ملک سے اپنا سرماےہ باہر نہ لے جائےں تاکہ معاشی ترقی کا پہےہ چلتا رہے۔ا س موقع پر بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل (فیڈرل) احمد جواد نے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA)کے امکانات بڑھ گئے ہیں جو ان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہےں۔انھوں نے کہا حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے،کاروبار اور پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں پاکستان ایک بار پھر معاشی طاقت بننے جارہا ہے سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی اور معاشی لحاظ سے درےر ےنہ تعلقات ہیں دونوں برادر اسلامی ملک میںاور OICکے بھی ممبر ہےں۔انھوں نے کہا کہ 1.9 بلےن کے قریب پاکستانی سعودی عرب میںبرسر روزگارہیں اور غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث ہےں۔ سعودی عرب سے ہماری درآمدات کروڈ آئل اور اس سے متعلقہ اشاءہیں جبکہ ہماری برآمدات چاول گندم مصالحے گوشت ٹیکسٹائل کنو اور دیگر ہیں جن کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے کافی کوشش کے باوجود ٹریڈ کا حجم نہیں بڑھ سکا جس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔احمد جواد نے اس بات پر زور دیا کہ اس موقع پر FPCCIاور کونسل آف سعودی چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشست پر دستخط کئے جائیں تاکہ دوطرفہ کاروباری سر گرمیوں کو بھی فروغ مل سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM