اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے،موجودہ ویکسی نیشن کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ 75فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں حکومت کو ایک دہائی لگے گی۔
شیری رحمن نے کہاکہ مسلسل 5 ویں دن کورونا کے باعث 100 سے زائد اموات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مثبت کیسز کی شرح 7.6فیصد کے لگ بھگ ہے، آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ ویکسی نیشن کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ 75فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں حکومت کو ایک دہائی لگے گی۔