حافظ طاہر اشرفی

توہین ناموس رسالتۖ پر وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی، حافظ طاہر اشر فی

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین ناموس رسالتۖ پر وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی داخلی صورتحال پر کسی گستاخ رسولۖکو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ یورپی ممالک سمیت عالمی دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ناموس مصطفی ۖ ہر مسلمان کو اپنی جان سے ذیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم، امت مسلمہ کی متفقہ آواز کہ اسلامک فوبیا اور توہین ناموس رسالت ۖکے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔