ڈاکٹر شاہد صدیق

سستے رمضان بازاروں میں عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف دیا جا رہا ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ سستے بازاروں میں عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف دیا جا رہا ہے ،

خصوصی رمضان بازاروں میں آٹا ، چینی ، دالوں ،سبزیوں و پھلوں سمیت تمام اشیاوافر مقدار میں مو جود ہیں،عوام کی زندگی اور ملک میں خو شحالی لانا وزیراعظم کا ویژن ہے جس پر کام ہو رہاہے۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وفاق اور صوبائی سطح پر عوامی بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کر رکھے ہیں ان منصوبوں کی تشہیر پر رقوم خرچ کرکے واویلا کرنے کی بجائے ہماری ساری توجہ اور وسائل عوامی بہبود کے ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر صرف ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف عام آ دمی کے مسا ئل کو کم کرنے اور انہیں آ سانیاں پیدا کرنے کی پا لیسی پر گامزن ہیں عوام کی خد مت اللہ کی ر ضا کیلئے کی جا رہی اور کسی قسم کی اشتہار بازی نہیں کی جا رہی کیونکہ تحریک انصا ف حکومت عوام کی حقیقی خد مت پر یقین رکھتی ہے۔