کراچی (لاہورنامہ) معروف اداکارہ نیلم منیر نے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جسمانی یا ذہنی بیماری میں مبتلا ہر شخص کو اللہ تعالی ایسی شفا عطا کرے کہ پھر بیماری کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔
انسٹاگرام پر نیلم منیر کی دعا کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ساتھ ہی متعدد لوگوں نے انکی دعا پر آمین بھی لکھا۔اس کے علاوہ نیلم منیر نے اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ناخن نہیں چبا رہی بلکہ میں اس وقت بہت زیادہ حوصلہ افزا محسوس کر رہی ہوں۔
اداکارہ کی اس تصویر کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔