لاہور(لاہورنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی ضمانت کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، چیف جسٹس قاسم خان ریفری جج نامزد کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست منظور کرنے اور اس کیخلاف الگ الگ فیصلہ دیا تھا۔ دو رکنی بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل تھا۔
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کر دی تھی۔ اب شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ ریفری جج کے پاس بھجوایا جائے گا، جو شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا فیصلہ کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف ضمانت کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔ چیف جسٹس قاسم خان ریفری جج نامزد کریں گے۔