معیشت کی بہتری

معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، بجٹ کی تیاری شروع کردی ، شوکت ترین

اسلام آباد (لاہورنامہ)نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

شوکت ترین نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔

شوکت ترین نے کہاکہ وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، 11 سال بعد وزارت خزانہ آیا ہوں دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی ہے، مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا ہے؟۔