عارف والا میں ویلنٹائن ڈے کےخلاف طلبہ کی ریلی

عارف والا : یوم حیاءکے سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ نے قبولہ روڑ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر تھانہ بازار پہنچی جہاں پر طلبہ نے ویلنٹائن ڈے نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاءطلبہ سے ارسلان اور حسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے منانے کی بجائے اسلامی ملک میں یوم حیاءمنایا جانا چاہیے غیر اخلاقی تہوار کو کسی صورت تسلیم نہیںکریں گے ریلی کے شرکاءپرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔