لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکن پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے 17 کروڑ 99لاکھ 37 ہزار روپے لاگت کی دس ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ان میں جلو موڑ سے بی آر بی نہر تک کینال روڈ کی کارپیٹنگ، قینچی سے نشتر تک فیروز پور روڈ کی مرمت، لنگ عبدالحق روڈ پر پیچ ورک، لنگ کالج روڈ کی مرمت ٹھوکر نیاز بیگ میں ٹریفک روانی میں بہتری کے لئے اقدامات و دیگر سکیمیں شامل ہیں سکیمیں شروع کرنے کے لئے ٹینڈر طلب کئے جا چکے ہیں۔