کراچی (لاہورنامہ)ترکی کے معروف اداکار انگین آلتان کی ساحل سمندر پر سرفنگ کی مہارت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان نے سمندر میں سرفنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انگین آلتان کو ویڈیو میں بہت ہی مہارت کے ساتھ سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے مداح بھی انکی اس مہارت کی خوب تعریف کررہے ہیں۔