شاعرمشرق علامہ محمد اقبال

مفکر پاکستان شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا83 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

لاہور (لاہورنامہ)مفکر پاکستان شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا83 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔جن کی خدمات کو ہدیہ عقیدت پیش کرتے ہوئے پروگرام منعقد ہوئے.

علامہ اقبال نے مسلم ثقافت،عشق رسول،امت مسلمہ اور تحریک پاکستان کے لئے جو خدمات سر انجام دیں وہ مشعل راہ ہیں اور درس تدریس کے لئے جو سبق چھوڑ وہ نوجوانان پاکستان کے لئے نمونہ حیات ہے۔

قوموں کی زندگی اور دنیاوی معاملات صرف اور صرف عمل کے سانچے میں ڈھلتی ہے۔پاکستان علامہ اقبال کے حسین امانت ہے جس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔

علامہ اقبال نے زندگی کے آخری 13 سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے جہاں پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی اور قائد اعظم، مادر ملت فاطمہ جناح، کے ہمراہ 1936ئ میں علامہ اقبال سے ملنے جاوید منزل آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید منزل کو 1984ئ میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرکے قومی ورثہ قرار دیدیا گیا۔ اور میوزیم میں علامہ کے ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیائ ،کپڑے، جائے نماز،ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر تعلیمی اسناد ، خطوط اورکئی نوادرات موجود ہیں۔اس عمارت میں علامہ اقبال? کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح کے چاربج کرتین منٹ پر رکی ہوئی ہے جبکہ یہاں موجود کلینڈرپر آخری تاریخ 21 اپریل 1938 یوم وفات کی یاد دلاتی ہے۔

جسے آج پوری قوم عقیدت واحترام کے ساتھ منا کر ان کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونے کا عہد کر رہی ہے۔