اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ایک ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الحمدللہ!روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ فنڈز موصول ہوچکے، زبردست رسپانس پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، کم وقت میں بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر اسٹیٹ بینک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔