واک اِن ویکسینیشن

پنجاب بھر میں 50سال عمر سے زائدافرادکی واک اِن ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیا

لاہور(لاہورنامہ) پنجاب بھر میں 50سال عمر سے زائدافرادکی واک اِن ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیاہے۔لاہورسمیت صوبہ بھرکے ویکسینیشنسن سنٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد آنا شروع ہوگئی ہے۔

ویکسینیشن سنٹرزپر آنے والے شہری حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے انتظامات پرخوش ہیں۔40سال عمر سے زائد افرادکی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 40ہزارکے قریب بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

ایک بزرگ شہری نے بتایاکہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت نے ویکسینیشن سنٹرزپر انتہائی عمدہ انتظامات کئے ہیں۔ویکسینیشن سنٹرزپر عملہ بہت تعاون اور رہنمائی کررہاہے۔

بزرگ شہری نے مزیدبتایاکہ ویکسینیشن سنٹرزپر بہترین انتظامات کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کوجاتاہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے ایکسپوسنٹرکا دورہ کیا۔

ڈاکٹررضوان نصیرنے مختلف کاؤنٹرزپر شہریوں کے ثاثرات جانے اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاکہ ویکسینیشن سنٹرزپر بزرگ شہریوں کیلئے انتہائی منظم انتظامات کئے گے ہیں۔کوروناوباء کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔