ڈاکٹر شاہد صدیق

شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی خوش فہمی سے نکل آئیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی خوش فہمی سے نکل آئیں.

منفی سیا ست آل شر یف کا و طیرہ ہے بشیر میمن کے الزامات میں کہیں سچ کی ایک جھلک بھی موجود نہیں، آل شریف جانتی ہے کہ یہ بر ی طرح پھنسے ہوئے ہیں اورابھی مزید کیسزکھلنے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ عمران خان پاکستانی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہو ں نے ملک سے مورثی سیا ستدانو ں ،سرما یہ دارو ں ، جا گیرو داو ں ، بھتہ خوروں ، قبضہ ما فیا اور کر پشن کے بتو ں کو تو ڑنے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں.

آ ج ملک اور قوم کو لو ٹنے والو ں کی ہر طر ف چیخیں نکل رہی ہے احتسا ب کے عملی کو کسی صور ت ڈی ریل نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ بشیر میمن نے سستی شہر ت حا صل کرنے کیلئے وزیراعظم اوران کی ٹیم پرالزاما ت لگا ئے ہیں، بشیر میمن کو اپنے الزاما ت کو سچ ثا بت کرنا ہو گا ورنہ جھو ٹ بو لنے پرانہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

انہو ں نے کہاکہ شہباز شریف کو دو بارہ اقتدار کے ایوانو ں میں جانے کے جو خواب نظر آ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہو سکتے وہ وزیراعلی بننے کے خوا ب دیکھنے کی بجائے اپنے کیسو ں پر توجہ دیں۔