لاہور(لاہورنامہ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ،سیاسی ،حکومتی اور کورونا سمیت دیگرامور پر مشاورت کی گئی۔
گور نر ہائوس لاہور میں دونوں رہنمائو ں کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے دوران کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات ،جنوبی پنجاب اور کسانوں کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی پیکج اور صوبے میں جاری مختلف تر قیاتی منصوبو ں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور گور نر پنجاب نے کورونا کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔
ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اوروزیراعلی سردار عثمان بزدار نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ماضی کی حکومتیں صرف وعدے ہی کرتیں رہی ہیں مگر آج جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ کے قیام سمیت دیگر وعدوں پر مکمل عمل کیا جارہاہے اور جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی بھی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں یکساں ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔چوہدری محمدسرور نے کیا کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنی اور ددسروں کی جان کے دشمن ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس اوپیز پر عمل کے سواکوئی آپشن نہیں ہر پاکستانی کو کورونا کیخلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔
گورنر نے کہا کہ کورونا کے خلادف فر نٹ لائن پر جنگ لڑ نیوالے ڈاکٹر ز اور طبی عملے کو بھی عوام خر اج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن سمیت تمام سہولتیں یقینی بنا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا حکومتی اداروں کی اولین تر جیح ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کا کورونا پر سیاست کر نا غیر جمہوری عمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے عزائم کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے اورآئندہ بھی جیت عوام اور حکومت کی ہی ہوگی۔