مسرت جمشید

حکومت گرانے والے جیالے ،متوالے آج ایک دوسرے کو گرانے میں مصروف ہیں،مسرت جمشید

لاہور( لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کیلئے کئی ماہ تک اپنی مشترکہ توانائیاں صرف کرنے والے جیالے اور متوالے آج ایک دوسرے کو گرانے میں مصروف ہیں،

کراچی کے ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا اسے عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے انتخابی اصلاحات کی جانب پیشرفت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اعلان کیاگیا لیکن اپوزیشن اپنے مفادات کیلئے ” میں نہ مانوں ”کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت پر عزم ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہوں تاکہ شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جا سکے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے پاس اب بھی وقت ہے کہ ذاتی مفادات کی پیروی چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیکر اسکی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے ،یہ دن اپنے حقوق کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوں مزدوروں کی یاد دلاتا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے مزدوروں کیلئے متعد د منصوبے شروع کئے،اجرت میںاضافہ حکومت کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے، حکومت محنت کشوں کی فلاح کیلئے تاریخ ساز اقدامات جاری رکھے گی۔