راولپنڈی (لاہورنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اولاد کی اچھی تربیت کی اہمیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ دیر روئے گی، علم نہ دیا تو ساری زندگی روئے گی ۔
شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ دیر روئے گی۔انہوں نے علم اور دین کی زندگی میں اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مگر علم نہ دیا جائے تو ساری زندگی روئے گی اور اگر دین نہیں سکھایا تو قیامت کے دن بھی روئے گی۔!!
شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ناقدیں اور مداحوں کی جانب سے انکے اس ٹوئٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔