سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہاہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بھی ضمانت ملنے کے امکانات روشن ہیںدنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ نوازکی طبیعت کی خرابی پر ضمانت دینا عدالت کا اختیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بھی ضمانت ملنے کے واضح امکانات نظر آرہے ہیں جبکہ ایون فیلڈ میں پہلے ہی ان کی سزا معطل کی جا چکی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف 120روز تک قید میں رہے لیکن ان کے خلاف ریفرنس فائل نہیں ہوسکا ، کسی ریفرنس کے بغیر اتنی لمبی مدت تک قید میں رکھنا زیادتی ہے ۔