لاہور(لاہورنامہ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور این سی او سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فارماسوٹیکل انڈسٹری اور ڈسٹری بیوٹرز کو 50فیصد سٹاف کی شرط اور عید کی چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ سپلائی چین کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 50فیصد سٹاف کی شرط اور عید کی چھٹیوں کا اطلاق فارماسوٹیکل انڈسٹری اور ڈسٹری بیوٹرز پر نہیں ہونا چاہیے۔50فیصد سٹاف کی شرط کی وجہ سے فارماسوٹیکل انڈسٹری ،ڈسٹری بیوٹرز اور فارمیسیز کے درمیان موجود سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملک میں پچھلی وفعہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاون کے دوران بھی فارماسوٹیکل انڈسٹری اور ڈسٹری بیوٹرز 50فیصد سٹاف کی شرط سے مستثنیٰ تھے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دفعہ بھی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے فارماسوٹیکل انڈسٹری اور ڈسٹری بیوٹرز کو 50فیصد سٹاف کی شرط اور عید کی چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران فارماسوٹیکل سیکٹر کا اہم کردار ہے، وفاقی و تمام صوبائی حکومتوں کو فارماسوٹیکل سیکٹر کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔