ڈاکٹر شاہد صد یق

سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ سے مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کا دل ایک سا تھ دھڑکتا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودیہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا.

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ سے مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ سعودی عرب پوری اُمت مسلمہ کی قیادت کا مرکز ہے،ہمارے سعودی عرب کے ساتھ ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں.

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے’ اس دورہ سعودی عرب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تازگی اور نئی جہت ملے گی ‘ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی کھلے دل سے مدد کی ہے’ اور پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ سے مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔