چینی کی قلت

گندم کی کٹائی کے بعد بھوسے کو آگ لگانے پر پابندی ہونی چایئے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ موٹر وے پر خانپور کے قریب گندم کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے لگائی گئی آگ کادھواں موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے قیامت صغریٰ برپا کرنے کا سبب بن گیا،

ایک درجن سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں جن میں سوار 15افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ میں بعض قیمتی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ موٹروے کے گردونواح میں گندم کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں پڑے بھوسے کو آگ لگانے پر پابندی ہے .

مگر مقامی زمینداروں نے اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آگ لگادی جس سے دھواں بننے کے باعث تیز ہوا نے موٹروے کے دونوں اطراف روٹس پر اچانک دھواں سیاہ بادل بن کر چھاگیا اور درجن سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے.