لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے اضافے کے بعد ایکسپو سینٹر لاہور میں بیک اپ کے طور پرایچ ڈی یو بیڈز فعال کردیے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہسپتالوں کے لیے آکسیجن جنریٹرز کی خریداری پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ کورونا مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اوروبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،
نجی ہسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کے مفت علاج کے لیے بیڈز مختص کردیے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ نئے ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے اور نئے ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافے کیساتھ ساتھ انتظامات بھی مزید بہتر بنائے جائیں۔