اسد قیصر

موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (لاہورنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے، اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کی رسائی کو آسان بنایا جا رہا ہے، پارلیمنٹ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کے لیے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔