کراچی(لاہورنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ عوام دشمنی کی انتہا ہے، مافیاز کی سرپرست حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گھروں کے کرایوں میں 9.3 فیصد تک اضافہ عام آدمی کو سڑک پر لانے کے مترادف ہے، کھانے پینے کی اشیا 15.9 فیصد تک مہنگی ہوچکی ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے بدترین مہنگائی میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کیا، بینظیر مزدور کارڈ سے 6 لاکھ رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کے خاندانوں کی زندگی آسان بنائیں گے، بیماری کے دوران بے نظیر مزدور کارڈ سے میڈیکل گرانٹ دی جائے گی،
بچوں کے تعلیمی اخراجات، شادی کے لئے بھی گرانٹ ملے گی، پیپلزپارٹی وفاق میں اقتدار میں آکر ملک بھر کے محنت کشوں کو بے نظیر مزدور کارڈ دے گی.