ڈاکٹر شاہد صدیق

شہباز کو پروزکیلئے قانونی تقا ضے پورے کرنا پڑیں گے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہ ہے کہ شہباز کو پروزکیلئے قانو نی تقا ضے پورے کرنا پڑیں گے،شر یف فیملی نے عوام اور ریاست کے ہر ادارے کے سامنے جھو ٹ بو ل اور مسلسل جھو ٹ بو ل رہی ہے، شاہد خاقان ، رانا ثنا ء اللہ ، مریم اورنگز یب کم از کم ر مضان میں تو جھو ٹ نہ بو لیں۔

انہو ں نے کہاکہ جو لو گ پاکستان میں صرف حکمرانی کرنے کیلئے آ تے تھے اور مسترد ہو نے پر لند ن بھا گ جا تے تھے اب وہ شکنجے میں آ چکے ہیںملک کو لو ٹنے والے شکنجے میں آ نے کے بعد مظلومیت کے آ ئے روز نئے نئے ڈرامے کررہے ہیں .

مگر چور لٹیرے یاد رکھیں انہیں علاج کے نام پر بیرون ملک فرارہو نے نہیں دیاجائے گا۔ انہو ں نے کہاکہ شہباز شریف کو بیرون ملک نہ جانے کی حکومتی اجاز ت پر لیگی حلقو ں میں صف ما تم بجھی ہو ئی ہے .

لیکن لیگی مظلومیت کی فلم چلانے کی بجائے اپنی بے گناہی ثا بت کر یں شریف فیملی صر ف پاکستان میں اقتدارانجوائے کرنے آ تی تھی اب انہیں مشکلات کا سامنا ہے تو ان کا پاکستان میں دل نہیں لگ رہا۔