لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہ ہے کہ عید سادگی اور حکومتی ایس او پیز کے مطابق منائی جائے، دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کورونا کی خطرناک وبا پھیلی ہوئی ہے،کورونا وبا سے بچنے کیلئے عید پر پاکستانی عوام سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں ۔
انہو ں نے کہاکہ عید اپنے گھر پر منائیں، نمازِ عید کی ادائیگی کیلئے گھر سے نکلتے و قت حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں،عوام کو شش کریں کوروناکو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
انہو ں نے کہاکہ موجودہ مشکل حالات کا ہم سب کو مل جل کر مقابلہ کرنا ہے،پاکستان سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ سب کے علم میں ہے کہ حکومت کے پاس وسائل کم جبکہ ملک میں مسائل کہیں زیادہ ہیں.
لیکن وزیر اعظم عمران خان نے درست ترجیحات کا تعین کر رکھا ہے اور وہ ملک کو مضبوط بنیادوں پر دیر پا حل کے ساتھ اپنے پاوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ان کی ٹیم درست ٹریک پر گامزن ہے۔