ڈاکٹر شہباز گل

اس بار احتساب ہوگا ،مریم اورنگزیب صاحبہ یہ بنانا رپبلک نہیں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل ایک بار پھر (ن)لیگی قیادت پر برس پڑے اور کہاہے کہ اس بار احتساب ہو گا،

مریم اورنگزیب صاحبہ یہ بنانا رپبلک نہیں کہ پہلے جھوٹ بول کر50 کے سٹیمپ پیپر پر بھائی کو بھگایا،پھر خود بھاگنے کے لئے راتوں رات کوشش کرو۔اپنے بیان میں کہاکہ امریکہ کے مایہ ناز کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر طور بدھ کوپاکستان پہنچ رہے ہیں،

شہباز شریف اگر ان سے اپنا معائنہ کروانا چاہیں تو وہ موجود ہوں گے لیکن اصل مسئلہ معائنہ نہیں بلکہ احتساب سے بچ کر بھاگنا ہے،اس لیے ہر بہانہ،ہر جھوٹ بول کر پاکستان سے بھاگنے کی کوشش ہوگی لیکن اس بارکامیابی نہیں ملے گی،

انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب صاحبہ یہ بنانا رپبلک نہیں کہ پہلے جھوٹ بول کر50 کے سٹیمپ پیپر پر بھائی کو بھگا۔پھر خود بھاگنے کے لئے راتوں رات کوشش کرو،اس بار تو چل میں آیا والا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،احتساب ہو گا،علاج تو اب پاکستان کے انہی ہسپتالوں میں ہو گا جو پچھلے 35 سال میں آپ لوگوں نے بنائے ہیں۔