لاہور( لاہورنامہ)عید الفطر کی دو تعطیلات کے بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔
لاہور میں 9 لاکھ سے زائد جبکہ صوبہ بھرمیں مجموعی طورپر 19 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
نئے آنے والے شہریوں کو آسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے۔
آسٹرا زینیکا کی دوسری خوارک 84 دنوں کے بعد لگائی جائے گی۔
سائنو فام کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کو سائنو فارم ہی کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔