اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 74 اموات ریکارڈ کی گئی اور 3ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 اموات ہوئی ،
جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار617 تک پہنچ گئی،این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 725 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 3 ہزار232 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.80 فی صد رہی،
ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد68ہزار223ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 80 ہزار 362ہو چکی ہے،اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار 194افراد
، پنجاب میں تین لاکھ 27 ہزار 362 افراد ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار38 ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 221 کیسز ، گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 423 کورونا کیسز سامنے آئے۔