غیر ملکی طلباء کیلئے ظہرانہ

یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلباء کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر کی خصوصی شرکت،

لاہور (لاہورنامہ) عید الفطرکی مناسبت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں غیر ملکی طلباء و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سادہ اور پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

غیر ملکی طلباء کیلئے ظہرانہ
یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلباء کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر کی خصوصی شرکت،

جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے خصوصی شرکت کی جبکہ تمام ڈینز،سینئر وارڈن ڈاکٹرمحمد مشتاق اور اقبال ہال،خالدہال اور الزہرہ ہال کے غیر ملکی طلباء و طالبات بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں حکومتی ایس او پیز اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال رکھا گیا۔اس موقع پروائس چانسلرنے طلباء سے خطاب کیا اورانہیں عید کے پر مسرت موقع پر یونیورسٹی اور اہل پاکستان کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی،

انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی مشکل کے اس وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور دستیاب وسائل سے ان کی ہر ممکن معاونت بھی کرے گی۔طلباء نے وائس چانسلر،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔