اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو شکست دے دی

دبئی کےانٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے شاندار آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے 97 رنز جوڑے، فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جب کہ سہیل اختر نے 37 رنز بنائے، اے بی ڈیویلیئرز نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، برینڈن ٹیلر 2، کارلوس بریتھ ویٹ 6،اینٹن ڈیوچچ 14، یاسر شاہ 7 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص محمود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو لاہور قلندرز کے بالر راحت علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر قیامت ڈھادی اور چار کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ کراکے پویلین روانہ کردیا۔

لیوک رانچی 27 رنز پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، رضوان حسین 15 رنز بناکر راحت کی بالر پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، راحت کے تیسرے شکار انگلش کرکٹر فلپ سالٹ بنے جو 4 رنز بناسکے اور حارث رؤف نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا اسی طرح چوتھے شکار ڈیل پورٹ بنے جو 24 رنز پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ 118 کے اسکور پر گری، حسین طلعت 37 رنز بناکر بریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ اوورز کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز، 10 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز اور 15 اوورز کے اختتام تک پانچ کھلاڑیوں کے نقصان کے ساتھ 124 رنز اسکور کیے۔