انعامی بانڈز

ساڑھے7ہزار کے انعامی بانڈز کیخلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(لاہورنامہ) لاہورہائیکورٹ نے ساڑھے7ہزار کے انعامی بانڈز کی خرید وفروخت پر پابندی کیخلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے دائردرخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق پرائز بانڈ کے اجرا یا اس پر پابندی حکومتی پالیسی ہے،حکومتی پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی میں ساڑھے7 ہزارکے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی تھی،اسٹیٹ بینک نے پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی پرپابندی عائد کردی،اسٹیٹ بینک کی جانب سے پرائزبانڈز پرپابندی خلاف قانون اورامتیازی سلوک ہے۔