مالِ مسروقہ برآمد

ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کے552ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

لاہور (لاہورنامہ) ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانبازنے سال 2021کے پہلے 4 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اُنہوں نے آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے کی بہترین کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے 1139مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کر دیئے ہیں اور سنگین وارداتوں میں ملوث 61گینگز کے187خطرناک ملزمان گرفتارکر لیے ہیں جبکہ گرفتارملزمان سے13کروڑ62لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمدکیا گیا۔

مالِ مسروقہ برآمد
ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کے552ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

اسی طرح قتل اور اندھے قتل کے مقدمات میں ملوث9ملزمان گرفتارکر کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔اغواء برائے تاوان کے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈکیتی، رابری اورنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث552ملزمان گرفتارکیا گیا۔

ڈکیتی، رابری معہ قتل کے 04ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔وہیکل چھیننے اور چوری کے مقدمات میں ملوث48ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔Aکیٹگری کے 73اور Bکیٹگری کے 17 خطرناک اشتہاریوں کوگرفتارکیا گیا۔

ناجائز اسلحہ کے 103ملزمان گرفتار کر کے ان سے04کلاشنکوف، 20رائفلیں، 03بندوقیں، 109پسٹل اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمدکر لی گئی ہیں۔ منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آئس، ہیروئن،افیون، چرس اور شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کی گئیں۔

آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے نے مجموعی طور پر1139مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے لاہورسی آئی اے پولیس کی رواں سال کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانبازنے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں سے شہر بھر میں جرائم اور اسلحہ کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اورناجائز اسلحہ رکھنے اورتیار کرنے والوں کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے گی اورسی آئی اے پولیس کومزید فعال بنا کر جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔