کورونا ویکسین

گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، این سی اوسی

اسلام آباد (لاہورنامہ) این سی اوسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 525 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 525 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 47 لاکھ 45 ہزار 378 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے.