صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس کا انعقاد

لاہور (لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم منعقدہوا۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم اورووڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران بھی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداورچیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔

مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس ٹیسٹنگ تیز کردی جائے۔کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں۔

انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات موجود ہیں۔تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات انسدادڈینگی مہم کی کی کامیابی کیلئے مزیدمتحرک ہوجائیں۔

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ڈینگی کوسرنہیں اٹھانے دیں گے۔ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے۔تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی وباء کے تدارک کیلئے کوارڈینیشن کو مزیدمضبوط بنائیں۔

ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مسلسل بارشوں سے ڈینگی کے کیسزکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے۔محکمہ صحت پنجاب ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کی ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے۔

کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا بھی مربوط حکمت عملی کے تحت مقابلہ کریں گے۔وزیر صحت نے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ کوسخت محنت کرناہوگی۔

ڈینگی کی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔صوبہ میں ڈینگی کے تدارک کیلئے انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہناہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کارکردگی بہترکرنے کیلئے تھرڈ پارٹی ایوی لوایشن کروائی جارہی ہے۔

صوبہ میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سرویلنس کو سخت کیاجائے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی اور تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکوکوروناوائرس کے تدارک کے حوالہ سے ہدایات دیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ڈینگی پر قابوپانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔سرویلنس اور لارواء سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈینگی کے حوالے سے لاہورکی انتظامیہ خصوصی طورپرالرٹ رہے۔انسدادڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری سے اداکریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزیدکہاکہ انسدادڈینگی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کوتاہی کی صورت میں ڈینگی کوروناسے بڑاخطرہ بن سکتاہے۔پی آئی ٹی بی اگلے اجلاس میں انسدادڈینگی سرگرمیوں بارے تفصیلات پیش کرے گا۔